پشاور،مارشل آرٹس گیمز کے شیڈول کااعلان کردیاگیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) صوبہ خیبرپختونخوامیں پہلی بارمنعقدہونے والے مارشل آرٹس گیمز کے شیڈول کااعلان کردیاگیاہے۔آٹھ روزتک جاری رہنے والے ایونٹ کی افتتاحی رنگارنگ تقریب پشاورمیں منعقد کی جائے گی،ممبرصوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے صدرصاحبزادہ الھادی،سیکرٹری عطرت نذیر نے اس حوالے سے بتایاکہ مارشل آرٹس گیمز پانچ دسمبر سے پشاورکے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونیو الے اپنے نوعیت کے پہلے مارشل آرٹس گیمز کے پہلے روز جوڈو،دوسرے روز کراٹے،تیسرے روز اوشو،چوتھے روز بانڈو،پانچویں روز باکسنگ،چھٹے روز موتھائی،ساتویں روز فل کنٹکٹ- جبکہ آخری اوراٹھویں ورز کک باکسنگ کے مقابلوں ایونٹ کاحصہ ہونگے۔

انہوںنے بتایاکہ تمام ترتیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔تمام ایسوسی ایشن نے اپنے بہترین ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں تماشائیوں کے بہترین ،معیاری اورکانٹے دارمقابلوں دیکھنے کاملے گے۔

متعلقہ عنوان :