پشاور،زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی۔ جان آرکیڈ اور اے ٹو زیڈ مارٹ کے منیجر گرفتار۔جیل منتقل

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی پر صدر کے علاقے میں جان آرکیڈ اور اے ٹو زیڈ مارٹ کے منیجر کو گرفتار کر تے ہوئے جان آرکیڈ کے مختلف حصوں کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریا ض خان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی ، بشیر احمد، عمران خان ، سید شاہ زیب اور فضیلت جہان کے ہمراہ پشاور صدر میں واقع جان آرکیڈ اور ڈین ٹریڈ سنٹر میں اے ٹو زیڈ مارٹ کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ٹیم نے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ نے انتہائی برہمی کا اظہار کر تے ہوئے جن حصوں اور سٹالوں سے زائد المعیاد اشیاء برآمد ہوئی تھیں ان کو سیل کر دیا جبکہ جان آرکیڈ اور اے ٹو زیڈ مارٹ سے 5 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ان زائد المعیاد اشیاء میں مختلف اشیاء جن میں خوراک، کاسمیٹکس، مشروبات، شیمپو اور دیگر شامل تھیںان کو قبضے میں لے لیا گیا۔

اس موقع پر بات کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ نے کہا کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں میگا مارٹ اور سپر سٹور ز کی چیکنگ جاری ہے اور ان تمام مالکان کو خبر دار کیا جا تا ہے کہ وہ عوامی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے زائدالمعیاد اشیاء کو تلف کر دیا کریں۔ کسی بھی سٹور میں زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ انھوں نے سٹور مالکان کو ہدایت جاری کی کہ وہ حفضان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :