کراچی، بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کی ایف پی سی سی آئی انتخابات کیلئے انتخابی مہم شائستگی کے ساتھ جاری ہے،عبدالرحیم جانو
مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار کر انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مشترکہ صدارتی امیدوار
جمعرات 1 دسمبر 2016 22:06
(جاری ہے)
گزشتہ روز جاری ایک بیان میں پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤںنے کہا کہ پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور ہمارے لیے بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود ہر چیز سے مقدم ہے ۔
ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ تاجروں و صنعت کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے رہنما صف اول میں شامل رہے ہیں ۔ہم نے سڑکوں سے لے کر حکومتی ایوانوں تک ان کے مسائل کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس بزنس کمیونٹی کو دینے کیلئے جھوٹے نعروں کے سوا کچھ نہیں ہے ۔انہوںنے پہلے بھی سنہرے خواب دکھا کر بزنس کمیونٹی کا مینڈیٹ حاصل کیا اور پھر حکومتی عہدوں کے لیے اس مینڈیٹ کا سودا کرلیا ۔یو بی جی کے نام نہاد رہنماؤں کا اصل چہرہ بزنس کمیونٹی کے سامنے عیاں ہوچکا ہے اور ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد ان کیلئے منہ چھپانا بھی مشکل ہوجائے گا ۔پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ مخالفین اپنا کوئی منشور دینے کی بجائے پی بی جی اور بی ایم پی کے رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا مہم چلارہے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان کے پاس بزنس کمیونٹی کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔انہوںنے بزنس کمیونٹی کے کاندھوں پر سوار ہو کر محض اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے کام کیا ہے اور اقتدار کی غلام گردشوں میں ایسے گم ہوئے ہیں کہ انہیں اپنے محسنوں کے نام تک یاد نہیں ہیں ۔پی بی جی کے رہنماؤںنے کہا کہ ایف پی پی سی سی آئی انتخابات کیلئے مرحلہ وار انتخابی مہم کو آگے بڑھایا جائے گا اور ملک کے ہر حصے میں جا کر ہم اپنے منشور سے بزنس کمیونٹی کو آگاہ کریں اور ان سے مشاورت کریں گے ۔ہم ’’سولوفلائٹ ‘‘ کے قائل نہیں ہیں اور نہ ہی مخالفین کی طرح ہمارے گروپ میں فرد واحد کی آمریت ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایف پی پی سی آئی کے انتخابات میں پی بی جی اور بی ایم پی کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے اور یو بی جی نے ابھی سے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے ۔مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ملک کی معیشت کو کسی چوہے کی طرح کترنے والوں کو اس حقیقت کا ادراک ہوگیا ہے کہ اب ان کا اپنے بلوں میں واپس جانے کا وقت آگیا ہے ۔بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کو کھوکھلا کرنے والوں کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گی اور ان کو اپنے ایک ایک عمل کا حساب دینا ہوگا ۔پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے یوبی جی کے رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے کی بجائے وہ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور وہ اگر ایسا نہیں کرتے ہیں تو انتخابی چلانے سے بہتر ہے کہ وہ کینیڈا کا پیشگی ٹکٹ کرالیں کیونکہ اب کا ان کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں ہے ۔#مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.