کراچی،ہائی پروفائل کیسز میں گرفتار عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو چار رینجرز اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں عینی شاہدین نے شناخت کر لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ویسٹ کی عدالت میںہائی پروفائل کیسز میں گرفتار عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو رینجرز کے چار اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں عینی شاہدین نے شناخت کر لیا۔جمعرات کورینجرز کے چار اہلکاوروں کے قتل کے مقدمے میں خطرناک ملزم عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کی شناخت پریڈ ہوئی۔

عینی شاہدین نے ملزم عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو دس ڈمی ملزمان کے درمیان میں سے شناخت کر لیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق عاصم کیپری اور اسحاق بوبی نے ناکے پر موجود رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے واقعے میں چاروں اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ 20نومبر 2015 کو پیش آیا۔ فائرنگ کے واقعے میں عاصم کیپری اور اسحاق بوبی ملوث ہیں۔ ملزمان کوسخت سکیورٹی میں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ہائی پروفائل ملزم عاصم کیپری اور اسحاق بوبی معروف قوال امجد صابری، ملٹری پولیس اہلکاروں، پولیس و رینجرز پر حملے سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں پانچ دسمبرتک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔#

متعلقہ عنوان :