Live Updates

عمران خان اپنی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کریں، خرم دستگیر

مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ملک سے غربت کا خاتمہ ، لوڈشیڈنگ کو جڑ سے اکھاڑنا، دہشتگردی اور بدامنی کا خاتمہ ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان سے سوال ہے کہ وہ اپنی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کریں، مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ملک سے غربت کا خاتمہ ، لوڈشیڈنگ کو جڑ سے اکھاڑنا، دہشتگردی اور بدامنی کا خاتمہ ہے، گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث سی پیک کا منصوبہ پر کام کا آغاز 8کی ماہ تاخیر کاشکار ہوا، ملک کی معیشت کو دھرنوں اور کنٹینر زکے سیاست نے بہت بڑا دھچکا پہنچایا ہے، انہوں نے مخالفین کو سچ کی طرف آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کا سلسلہ بند کر دینا چاہئے، الزامات کے بنیاد پر منتخب جمہوری حکومت پر حملہ کیا گیا، الزام لگانے والے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں جب ثبوت نہیں لے آئیں گے تو ہم پوچھتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بار بار کہہ چکے ہیں کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا تسلیم کر لینگے، عمران خان کے تمام الزامات صرف سیاست کا حصہ ہیں، الزامات اور دشنام طرازی کا سیلاب عدالتی کارروائی میں ردی ثابت ہوا۔(وقار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :