ْوفاقی محتسب نے تاجر برادری کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے پانچ شکایات کمشنر مقرر کر دیئے

یہ شکایات کمشنر اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ایف پی سی سی آئی کے دفاتر میں شکایات سنا کریں گے

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:05

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے تاجر برادری کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے پانچ شکایات کمشنر مقرر کر دیئے ہیں۔یہ شکایات کمشنر اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے دفاتر میں شکایات سنا کریں گے ۔

جمعرات کو ایف پی سی سی آئی کے دفتر میں ایک تقریب کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے وفاقی محتسب نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے انہیں ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرے۔انہوں نے تاجر برادری پر بھی زور دیا کہ وہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اعلیٰ عہدوں پر نمائندگی حاصل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرے۔

(جاری ہے)

تقریب میں فیڈرل ٹیکس محتسب عبدالرئوف چوہدری ‘ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم ‘وفاقی محتسب کے تیرہ علاقائی دفاتر کے سربراہان ‘وفاقی محتسب اور ٹیکس محتسب کے اعلیٰ افسران سمیت ایف پی سی سی آئی کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔ایم او یو کے مطابق محتسب کے اداروں‘ ایف پی سی سی آئی اور چیمبر آف کامرس کے مابین تعاون کو فروغ دیا جائے گا اور تاجر برادری اپنی شکایات براہ راست بھجوانے کے ساتھ ساتھ ایف پی سی سی آئی اور چیمبر آف کامرس کے ذریعے بھی بھجوا سکے گی۔

ایم او یو پر وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی ‘ٹیکس محتسب عبدالرئوف چوہدری اور ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم نے دستخط کیے۔وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر حافظ احسان احمد کھو کھر نے وفاقی محتسب کے کام ‘طریق کار‘اور اہم اقدامات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے اپنے دور میں تین لاکھ بیس ہزار سے زائد شکایات کا فیصلہ کیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔ تقریب سے خطاب

متعلقہ عنوان :