پشاور ہائیکورٹ کا ترک اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق حکم امتناع کا فیصلہ برقرار ،وفاق کوجواب جمع کرانے کاحکم دیدیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پشاور ہائی کورٹ نے ترک اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق حکم امتناع کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وفاق سے جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

پشاورہائی کورٹ میں ترک اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل اورجسٹس ابراہیم خان پر مشتمل بنچ نے کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب نہیں کرایاگیا جس پر عدالت نے ترک اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق حکم امتناع کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے تیرہ جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :