پشاور ،انجینئرنگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کوہاٹ کیمپس کے طلباء کا ایکرڈیشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پشاور میں انجینئرنگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کوہاٹ کیمپس کے طلباء نے ایکرڈیشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیاانجینئرنگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کوہاٹ کے طلباء نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے ایکریڈیشن کا مسئلہ حل نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

کوہاٹ کیمپس سے دو بیج فارغ ہوچکے انہیں بھی تاحال ایکریڈیشن نہیں مل سکی جس کے باعث طلباء در بدر ہوررہے ہیں۔ طلباء کا کہناتھا کہ ایکریڈیشن کا معاملہ حل نہ ہوا تو مین کیمپس اور کوہاٹ کیمپس کو احتجاجا تالے لگادیں گے۔

متعلقہ عنوان :