مردان ،مفت علاج معالجے کیلئے صحت سہولت پروگرام کے تحت مستحق افراد میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کا آغاز

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) مردان میں بھی مفت علاج معالجے کے لیے صحت سہولت پروگرام کے تحت مستحق افراد میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کا اغاز کردیا گیاہے مردان خیبرپختونخوا ہاؤس میں صحت سہولت پروگرام کے تحت ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان اور ڈپٹی اسپیکراسمبلی مہرتاج روغانی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت مستحق افراد میں صحت انصام کارڈ تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی مہرتاج روغانی کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈکے لئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی خاندان کے آٹھ افراد اس کارڈ سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ تبدیلی کسی جگ اور گلاس کا نام نہیں جسے لوگوں کے سامنے پیش کیا جا سکے ۔ صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ ایک لاکھ تیس ہزارمستحق افراد کا صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج معالجہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :