لاہور،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام ، ناکہ سگیاں پل سے 128بوتل شراب برآمد ،ملزم گرفتار

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) مجاہد سکواڈ ناکہ سگیاں پل سے شراب و بیئر سپلائی کرنے والا ملزم گرفتارملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دار الحکومت میں تمام داخلی و خارجی راستوں پر نہ صرف سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے بلکہ منشیات جیسے گھنائونے اور مکروہ دھندہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اور اس حوالہ سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات پر چیکنگ کا ایک موثر نظام وضع کیا گیا ہے ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے بتایا کہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ناکہ جات کی استعدادِ کار میں اضافہ کیا جارہاہے اور بالخصوص صوبائی دار الحکومت کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ناکہ جات پرمامور اہلکاوروں کو بریف کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ناکہ نیو سگیاں پل پر حسب ِمعمول ناکہ بندی جاری تھی کہ ایک مشکوک ٹیوٹا کرولاگاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا توڈرائیورنے تلاشی میں پس وپیش سے کام لیاتاہم گاڑی کی تلاشی کے دوران ہزاروں روپے مالیت شراب کی128بوتلیں برآمد ہوئیںجن کو قبضہ میں لیتے ہوئے ملزم آصف مسیح کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رکھی جائے گی جو نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیںانہوں نے ناکہ انچارج سگیاں پُل اور تمام اہلکاروں کوشاباش دی اور اہلکاروں کوتعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :