پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ قوانین کو بلڈوز کر کے بنایا گیا ‘بشارت جسپال

اورنج ٹرین منصوبوں کے خلاف بین الاقوامی ماہرین کی رپورٹ کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کو گرفتار کر لینا چاہیے

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین کی اورنج ٹرین منصوبہ کے خلاف رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹھیکیدار کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے،ملکی و بین الاقوامی قوانین کو توڑنے اور قومی مفاد کے خلاف اقدام کے جرم میں گرفتار کر لینا چاہیے،میاں شہباز شریف کا ہر منصوبہ قوانین کو بلڈوز کر کے کھڑا کیا گیا،اس سے پہلے میٹرو بس منصوبہ کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کو چھپانے کیلئے ایل ڈی اے پلازہ کو آگ لگائی گئی۔

لگتا ہے اب اورنج لائن منصوبہ کے ریکارڈ کے جلنے کی بھی جلد خبر آ جائیگی۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اورنج ٹرین اور میٹرو بس منصوبہ کی آڑ میں دونوں ہاتھوں سے قومی خزانہ لوٹا،شہریوں کی اربوں روپے مالیت کی اراضی چھینی،ہزاروں خاندانوں کو بے روزگار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شریف برادران قانون شکن سیاستدان ہیں،ملکی خزانہ لوٹنے اور قوانین کو پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔

اورنج ٹرینممیٹرو لائن،میٹرو بس ،پانامہ لیکس اور جعلی اراضی سکینڈل اس کے نا قابل تردید ثبوت ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں جعلی عدالتی کارروائی کے ذریعے 50سال پرانی زمینیں ہتھیانے کے سکینڈل کے پیچھے کوئی اور نہیں حکمران ہیں کیونکہ حکمرانوں کی مرضی کے بغیر جعل سازی نہیں ہو سکتی اور دنیا جانتی ہے کہ شیخوپورہ سے لے کر قصور تک رجسٹریاں اور ’’فردوں‘‘ کا اجرا کس کے حکم سے ہوتا ہے اور اتھارٹی کا چیئرمین کون ہے انہوں نے کہا کہ اراضی سکینڈل کسی اور کے نہیں براہ راست وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ہے ۔

متعلقہ عنوان :