پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
عوام کے وسیع تر مفاد میں آج سے مارکیٹیوں میں گھی اور کوکنگ آئل کی سپلائی شروع ہو جائے گی ‘ عہدیداروں کی گفتگو مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتال اور سپلائی بند ہونے سے دکانداروں نے قلت کو جواز بناتے ہوئے عوام سے زائد قیمتیں وصول کیں
جمعرات 1 دسمبر 2016 22:01
(جاری ہے)
اس صورتحال کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر انڈسٹری چوہدری شفیع گجر ،سیکرٹری انڈسٹری مجتبیٰ پراچہ ،سیکرٹری خوراک آصف بلال لودھی ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل جس نے مذاکرات میں پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تمام معاملات طے کر دیئے جائیں گے۔
جس پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعزاز الٰہی ملک نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں آج ( جمعہ ) سے مارکیٹیوں میں گھی اور کوکنگ آئل کی سپلائی شروع ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی گھی ملوں کی چیکنگ نہیں کر سکتی کیونکہ گھی ملیں وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے دائرہ کار میں آتی ہیں اور انہی کہ معیار کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل تیار کرتے ہیں ۔ قبل ازیں گزشتہ روز بھی پاکستان وناسپتی ایسوسی ایشن کی کال پر دوسرے روز بھی ملک بھر میں گھی ملوں کی ہڑتال جاری رہی جبکہ مارکیٹوں میں سپلائی کا عمل بھی معطل رہا ۔ پاکستان وناسپتی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ صرف متعلقہ وزارت کے ذمہ دار سے مذاکرات ہوں گے اور جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے گھی ملیں نہیں کھولیں گے۔ذرائع کے صرف پنجاب میں روزانہ 10ٹن گھی کی ضرورت ہوتی ہے جسے روزانہ سپلائی سے پورا کیا جاتا ہے ۔مختلف علاقوں میں دکاندارو ں نے گھی ملوں کی ہڑتال کو جواز بناتے ہوئے قیمتوں میں از خو د ضافہ کر کے عوام سے زائد قیمتیں وصول کیں ۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.