پاسبان باصلاحیت اورنڈر لیڈر شپ تیار کرکے کراچی کو تعمیر و ترقی اور امن کا گہوارہ بنائے گی ، عبدالحاکم

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاسبان کراچی الیکشن سیل کے چیئر مین عبدالحاکم قائد اور ڈپٹی چیئر مین سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ پاسبان میدان سیاست کی ایک نئی اور ابھرتی ہوئی قوت ہے ۔ پاسبان ڈبل سواری پر پابندی ہٹانے ،ٹرانسپورٹ و دیگر مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنے اور سماجی و رفاہی کارناموں کا ایک شاندار ریکارڈ رکھتی ہے ۔

پاسبان باصلاحیت ، نڈر اور بہادر لیڈر شپ تیار کرکے کراچی کو تعمیر و ترقی اور امن کا گہوارہ بنائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلان کیا کہ پاسبان کراچی کے زیر اہتمام جنرل لیڈر شپ میٹنگ ہفتہ 3دسمبر کو ایف بی ایریا میں عثمان معظم کی رہائش گاہ پر منعقد ہورہی ہے ۔ ا س خصوصی میٹنگ سے پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور خطاب کریں گے ۔پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ جب سے پاسبان نے سیاسی ونگ کا اعلان کیا ہے کراچی کے مذہبی ،سیاسی سوچ رکھنے والی قوتیں اور عوام کی بڑی تعداد پاسبان میں شمولیت اختیار کررہی ہے ۔پاسبان ان سب کو خوش آمدید کہتی ہے اور انشاء اللہ پاسبان سیاست کے افق پرچمکتا دھمکتاستارہ بنے گی ا ور شہریوں کو امید ،حوصلہ اور جرا،ْت دیکر گھمبیر مسائل کی دلدل سے باہر نکالے گے۔

متعلقہ عنوان :