سی آئی اے کے تمام یونٹس میں سزا و جزاء کا عمل شروع ہو چکا ہے،ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ سی آئی اے کے تمام یونٹس میں سزا و جزاء کا عمل شروع ہو چکا ہے ، ہر افسر و اہلکار کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔فرائض سے غفلت برتنے والے افسران و اہلکا رسی آئی اے میں نہیں رہیں گے ۔ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائے گا یہ بات ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے سی آئی اے کے تینوں یونٹس ،اینٹی کار لفٹنگ سیل(ACLC)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(SIU)اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (AVCC)کے (سرپرائز وزٹ)اچانک دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میںموبائل فون چھیننے کی وارداتوں پر بھی جدید خطوط پر موثر قابو پانے کے لئے سی آئی اے کا اینٹی سیل فون کرائم یونٹ (ACCU)متحرک ہے جس میں کرمنلز کی سرکوبی کے لئے شہر بھر میں خفیہ نیٹ ورکنگ کا جال پھیلا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمدجب اے سی ایل سی آفس پہنچے تو ایس ایس پی اے وی سی سی منظور کھٹیان ،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU)نے پہنچنے پر قائم مقام SSPگل حمید سموں اور اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پہنچنے پر ڈی ایس پی راجہ امجد نے استقبال کیا ۔

ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے تینوں یونٹوں کے لاک اپ اور افسران کے کمروں کو بھی چیک کیا اس موقع پر انہوں نے افسران و اہلکاروں سے ان کی مشکلات معلوم کیں ۔بعد ازاں تینوں یونٹوں کے دورہ کے بعد اپنے دفتر پہنچ کر ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر SHO ACLCمحمد عارف ۔SHO AVCCاختر حسین ۔ SHO SIUغوث عالم کو نقد انعامات و تعریفی اسناد دیں ۔ ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے مزید کہا کہ افسران وا ہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا مقصد فرائض کی ادائیگی میں ان کے حوصلے بلند رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :