کراچی،لی مارکیٹ میں بوسیدہ عمارت کی بالکونی گرنے سے خاتون جاں بحق

پولیس کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں 7ملزمان گرفتار

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) لی مارکیٹ میں بوسیدہ عمارت کی بالکونی گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے کارروائیوں کیدوران پولیس نے 7 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ بفرزون سیکٹر 16 میں پولیس مقابلہ میں 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

نیو کراچی سیکٹر الیون ای میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی ۔ دوسری جانب پاک کالونی میں پولیس نے گینگ وار ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مار کر دو اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نعمان اور زبیر کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ مدینہ کالونی سے بھی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :