پی آئی اے کا عمان کیلئے پروازوں کا آغاز،ہفتہ وار 2 پروازیں جمعرات اور اتوار کو لاہور سے براہ راست روانہ ہوا کرینگی

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:48

کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پی آئی اے نے جمعرات سے عمان کے شہر صلالہ کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

پہلی پرواز PK235 جمعرات کو ہی لاہور سے دوپہر 12.30 پر روانہ ہوئی،صلالہ کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں جمعرات اور اتوار کے روز لاہور سے براہ راست روانہ ہوا کریں گی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے پہلے ہی مسقط کیلئے پروازیں چلا رہی ہے ،ان 2 نئی ہفتہ وار پروازوں کے اضافہ سے پی آئی اے کے مسافروں کو براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا،اس موقع پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے طیاروں میں اضافہ کر کے منافع بخش روٹس اور خاص طور پر ان مقامات کیلئے پروازیںچلا رہی ہے جہاں پر پاکستانی تارکین وطن مقیم ہیں،لاہور ائر پورٹ سے پی آئی اے کے سینئر حکام نے افتتاحی پرواز کے مسافروں کو الوداع کیا۔

متعلقہ عنوان :