Live Updates

عدالت عظمیٰ پانامہ لیکس کیس میں انصاف کا تعین کرے گی‘ اخباری تراشوں اور کارٹونوں کو ثبوت بنا کر پیش کیا گیا ، فیصلہ ایک پیشی نہیں پورے مقدمے کی بنیاد پر ہوتا ہے ‘ وزیر اعظم نے اپنے بچوں کو احتساب کیلئے پیش کیا ، عمران خان الزامات کا ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر پائے

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ پانامہ لیکس کیس میں انصاف کا تعین کرے گی‘ اخباری تراشوں اور کارٹونوں کو ثبوت بنا کر پیش کیا گیا ، فیصلہ ایک پیشی نہیں پورے مقدمے کی بنیاد پر ہوتا ہے ‘ وزیر اعظم نے اپنے بچوں کو احتساب کیلئے پیش کیا مگر عمران خان الزامات کا ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر پائے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں ایک پیشی کی بنیاد پر فیصلے صادر نہیں ہوتے۔ تحریک انصاف کے وکیل نے مقدمہ کمزور ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا۔ وزیر اعظم کے بچوں نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا مگر عمران خان کے وکلاء عدالت میں مختلف یو ٹرنز لے رہے ہیں۔ شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں اپنے ثبوتوں کو ردی تسلیم کیا۔ عمران میڈیا کی بجائے یہ کیس عدالت میں لڑیں۔ جھوٹ کو تسلسل اور تواتر کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے تاکہ یہی سچ لگنے لگے۔ …(رانا)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات