حکومتی نااہلی کی وجہ سے سب سے زیادہ تعلیمی بربادی بلوچستان میں ہے، قوم کو اچھی قومی نصاب کی ضرورت ہے 5ویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات بورڈ سے لینے کا فیصلہ واپس لیا جائے

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے سب سے زیادہ تعلیمی بربادی بلوچستان میں ہے قوم کو اس وقت میثاق جمہوریت کی نہیں بلکہ اچھی قومی نصاب کی ضرورت ہے جو قومیں تعلیم پر دیانت دار ی سے خرچ کرتی ہیں وہی قومیں آج دنیا کی قیادت وسرپرستی کر رہی ہیں 5ویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات بورڈ سے لینے کا فیصلہ واپس لیا جائے پہلے حکومت سرکاری تعلیمی اداروں اور تعلیمی نظام کو درست کریں حکومتی نمائندے اپنے بچوں کوسرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھانے کیلئے داخل کریں ، بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی کرپشن رکھوائیں پھر بورڈ سے امتحان دینے کاحکم جاری کریں تعلیم کو کمانے کا ذریعہ نہ بنائیں بلکہ غریبوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کریں تاکہ دنیا وآخرت کی کامیابی یقینی ہوجائیں ۔

(جاری ہے)

5ویں و8ویں کلاس امتحانات بورڈ سے لینے پر حکومت ونجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران بیٹھ کر بات چیت سے مسئلہ حل کریںبچوں کی تعلیم تباہ نہ کیا جائے اور نہ بچوں کے والدین کو پریشان کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینلزسے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کرپشن وحکومتی بدنیتی نے ہر طرف مسائل کھڑے کردیے ہیں گورنمنٹ نے اپنے تعلیمی ادارے تباہ کیے کاغذات حکومتی دعوئوں کے مطابق سب سے زیادہ خرچ سرکاری تعلیمی اداروں پر ہورہے ہیں مگر وہاں تعلیم نہیں ان اداروں کی چاردیواری ،سیکورٹی ،بلڈنگ ومعیاری تعلیم نہیں ۔

حکومت آنے والی نسلوں کیساتھ دشمنی نہ کریں انہیں اچھی معیاری سستی تعلیم فراہم کریں حکومتی نااہلی کی وجہ سے نجی تعلیمی ادارے کامیاب اور سرکاری تعلیمی ادارے تباہ ہورہے ہیں ۔کرپشن کیلئے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے اندر ایک بار پھر مافیا سرگرم ہوگئی ہے قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے نجی تعلیمی ادارے بھی اخلاص سے قوم کے بچوں ونوجوانوں کو سستی معیاری تعلیم فراہم کریں تعلیم کو صرف کاروبار بنانادرست نہیں ۔جماعت اسلامی تعلیمی جماعت ہے نجی تعلیمی اداروں کو مسائل سے نکالنے کیلئے ہماری جدوجہد نجی تعلیمی اداروں کیساتھ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :