بھارت کا جنگی جنوں دنیا میں امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ‘پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کرنے کیلئے تیار ہے ‘جشن عید میلادلنبی ؐ ملک کے کونے کونے میں منائیں گے

چیف آرگنائزر جماعت اہل سنت پاکستان الحاج پیر صاحبزادہ خالد سلطان القادری سروری کی خصوصی بات چیت

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:46

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے مرکزی امیر و چیف آرگنائزر جماعت اہل سنت پاکستان الحاج پیر صاحبزادہ خالد سلطان القادری سروری نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنوں دنیا میں امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کرنے کیلئے تیار ہے جشن عید میلادلنبی ؐ ملک کے کونے کونے میں منائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا الحاج پیر خالد سلطان القادری سروری نے کہا کہ بھارت جنگی جنوں میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے بیگناہ عوام کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ عمل ہے بھارتی مختلف بہانوں سے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مگن ہے لیکن ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے پاک افواج کی صلاحیتوں پر ہمیں بھروسہ اور فخر ہے پاکستانی اپنے وطن کی سلامتی اور حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے وطن کی حفاظت کرنے کو تیار ہے جبکہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہم سب پاک افواج کی پشت پر کھڑے ہے چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی جانب سے ضرب عضب کی کامیابی کے نتیجے میں ملک سے بھارتی دہشت گردی کا بھی خاتمہ ممکن ہوا ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو دن بدن مضبوط اورکامیابی کی جانب گامزن ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بھارتی اپنے عزائم میں ناکام ہوچکا ہے پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے پاکستان کو بنانے میں اولیاء کرام نے اہم کردار ادا کیا تاریخ گواہ ہے کہ والیاء کرام اور ہمارے بزرگوں نے دین اسلام کے پرچار اور ملک کے مفاد کو مدنظر رکھ کر اپنی خدمت سرانجام دی ہمیں اپنے بزرگوں اور اولیاء کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور ملک کی خدمت کرنی ہے جماعت الصالحین انٹرنیشنل و جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام ملک کے کونے کونے میں عیدمیلادالنبیؐ شایاں شان سے منائی جانے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں ہمارے دلوں میں عاشق مصطفیٰ کے چراغ روشن ہے جس کی روشن سے عالم جہان روشن ہوچکا ہے جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلے میںسیرت کانفرنسزمحفل حمد ونعت مشعل برادر ریلیاں کے علاوہ 12ربیع الاول کے دن ہر محلے ہر گلی سے آقائے درجہان کے جشن کو منانے کیلئے جلوسز نکالے جائیں گے حکومت جشن میلادالنبی ؐ کے سلسلے میں ہونے والی تمام تقریبات جلوسز ریلیاں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :