لاہور،معروف پارلیمنٹیرین انعام اللہ نیازی کو ٹریفک سگنل پر ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فونز سے محروم کردیا ،موقع سے فرار

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں معروف پارلیمنیٹرین انعام اللہ خان نیازی کو مال روڈ پر ٹریفک سگنل پر ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فونز سے محروم کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مال روڈ پرواقع کلب روڈ کے ٹریفک سگنل پر وی آئی پی موومنٹ کے باعث رکی ہوئی ٹریفک میں موجود ممبر اسمبلی انعام اللہ خان نیازی کی گاڑی کا شیشہ پسٹل کی نوک پر کھلواکر ان کے پاس15ہزار روپے نقدی اور2موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

انعام اللہ خان نیازی نے بتایا ہے کہ وہ وی آئی پی موومنٹ کے باعث سگنل پر رکی ہوئی ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے کہ ایک مسلح ڈاکو ان کی گاڑی کے پاس آیا اس نے پسٹل سے شیشہ کھلوایا اور ان کے پرس میں موجود نقدی اور ڈیش بورڈ پر پڑی2موبائل فون اٹھالیے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی سڑک کی دوسری جانب موٹرسائیکل پر کھڑا تھا مسلح ڈاکو پیسے اور موبائل فون لے کر سڑک پار کرتے ہوئے اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہوگیا تھانہ ریس کورس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔(سعید)

متعلقہ عنوان :