محکمہ بہبود آبادی پنجاب بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے ،صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنوازنے کہاہے کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے کیونکہ یہ بڑا معاشرتی ایشو ہے جس سے ہمارے تمام محکموں کی کارکردگی بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک ہے اس لئے تمام سٹیک ہولڈرز محکمہ صحت ،سوشل ویلفیئر ،تعلیم ،اوقاف اور دیگر محکمہ جات اور متعلقہ این جی اوزکو انفرادی و اجتماعی سطح پر اپنا اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں بذریعہ تعلیم بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل ونتائج سے اپنی قوم کو آگاہ کرنا ہے تاکہ ہر فرد حکومتی کاوشوں کے ساتھ ساتھ اپنا فیملی سائز اپنے وسائل کے مطابق منصوبہ بندی سے کرسکے فیملی پلاننگ سے متعلق جاری آگاہی مہم میں مزید بہتری پیدا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے آج یہاں ایک مقامی ہوٹل میں فیملی پلاننگ 2020ء پنجاب کے ورکنگ گروپ کے پہلے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ 2020ء تک مانع حمل ادویات کا استعما ل 50 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسکا حصول تعلیم کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے انہوں نے کہا تمام اداروں کو فیملی پلاننگ سے متعلق محکمہ بہبود آبادی کی کاوشوں میں ان کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے تمام محکموں کی ذمہ داریوں اور کردار سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :