میو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریض کی ہلاکت کو قدرتی موت قرار دے دیا گیا

انکوائری کمیٹی میں دوران علاج کسی قسم کی انتظامی اور علاج معالجے کی غفلت نہیں پائی گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) میو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریض کی ہلاکت کو قدرتی موت قرار دے دیا ۔ انکوائری کمیٹی میں علاج کے دوران کسی قسم کی انتظامی اور علاج معالجے کی غفلت نہیں پائی ۔ انکوائری رپورٹ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 9نومبر کو میو ہسپتال میں ہڑتال کے باعث ایک محمد صادق نامی کی موت واقع ہو گئی اور مبینہ طو رپر ڈاکٹروں کی غفلت کا الزام لگایا گیا جس پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے چیف ایگزیکٹو پی آئی پروفیسر ندیم حیات اور ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر دلدار احمد خان پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

اس کمیٹی نے مریض کے ریکارڈ کو جائزہ لیا اور یہ نتیجہ نکالا کہ مریض کی موت ڈاکٹرں کی غفلت کے باعث نہیں بلکہ قدرتی طور پر واقعہ ہوئی ۔ کمیٹی نے علاج کے دوران کسی قسم کی انتظامی اور علاج معالجے کی غفلت نہیں پائی اور اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :