احتجاج اور احتجاج کی حمایت کرنے والوں کو جمہوریت کے منافی کہنے والی اشرافیہ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، ڈاکٹر مراد راس

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ احتجاج اور احتجاج کی حمایت کرنے والوں کو جمہوریت کے منافی کہنے والی اشرافیہ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے مہنگائی کے جن نے عوام کو اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ عوام جب اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرتے ہیں تو اشرافیہ حکومت اس طرز عمل کو جمہوریت کے خلاف جمہوریت کے لئے خطرہ قرار دیتی ہے ہے، حالانکہ خطرہ جمہوریت کو نہیںبلکہ ان کے مفادات کو ہے، جس کے ذریعہ وہ اپنی حاکمیت کو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے سامنے عوام کی بے بسی، بے کسی اور بے طاقتی دیدنی ہے۔ کچھ کرنے کا حوصلہ رکھنے کے باوجود وہ ایسے خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو ان کے پائو ں کی زنجیر بن جاتی ہے، یہ خوف حکومت کی طاقت کا ہے جو پولیس کے ذریعہ عوام کو ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے پیٹتی ہے تاکہ ان کی آواز کو دبایاجاسکے لیکن تحریک انصاف عوام کی آواز کو دبنے نہیں دے گی اور اُن کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :