لاہورہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے طریقہ کار کو غیرآئینی قرار دیا

سنئیر ترین پروفیسر کو وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے طریقہ کار کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کووائس چانسلر کے عہدے سے ہٹاکر کسی سنئیر ترین پروفیسر کو وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر مجاہد کامران کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عداللت عالیہ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے طریقہ کار کو غیر آئینی قرا ردیا۔(اے ملک)