پیپلزپارٹی کی پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی شدید مذمت، واپس لینے کا مطالبہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے بلاول ہائوس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر سعید غنی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے عواوم پہلے ہی مہنگائی بے روزگاری اور بدحالی کا شکار ہیں گراس اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے تو اس کے ثمرات عوام تک کیوں نہیںپہنچ رہے لگتا ہے کہ حکومت کے بہتری کے تمام دعوے محض دعوے ہیں۔(اے ملک)