پانامہ کیس نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، جنوری تک فیصلہ آجائے گا ،منظور وسان کا نیاخواب

عام انتخابات 4 ماہ پہلے ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں،وزیر سندھ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا، انکا کہنا ہے کہ پانامہ کیس نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، جنوری تک فیصلہ آجائے گا ، عام انتخابات 4 ماہ پہلے ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔بلاول ہاؤس لاہور آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، جنوری تک فیصلہ آ جائے گا۔

عام انتخابات 4 ماہ پہلے ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ عام انتخابات میں نواز لیگ کی سیٹیں کم اور پیپلز پارٹی کی زیادہ ہوں گی جبکہ خیبر پختونخواہ میں عمران خان کی سیٹیں کم ہو جائیں گی۔منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں انتظامی افسران کی کمی ہے، وفاق سندھ کو آفیسر نہ دے کر ناکام بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ 90 کی دہائی کی سیاست میں نہ جائیں ورنہ دوسروں کو موقع ملے گا۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ابتدائ لاہور سے ہوئی، پنجاب نے بڑے بڑے لوگوں کو گرایا ہے، سیاست میں نامناسب زبان استعمال نہیں کرنی چاہیئے، پیپلز پارٹی کے لاہور سے بینر اتارنا نا مناسب ہے، ایسی حرکات سے پارٹی کمزور نہیں مضبوط ہوگی۔