محکمہ پی ایچ ای کی ناقص حکمت عملی ،کروڑوں روپے کی لاگت سے آب نوشی کی اسکیمات کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے، میر عبدالمجد ابڑو

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:44

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالماجد ابڑو نے کہا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کی ناقص حکمت عملی کے سبب کروڑوں روپے کی لاگت سے عوام کو آب نوشی کی اسکیمات کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے ہیں پائپ لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ باعث افسوس ناک ہے عوام کو بدبودار اور مضرصحت پانی کی فراہمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا حکومت کی اولین کوشش ہے کہ عوام کو معیاری اور صاف ستھرا پانی پینے کے لئے فراہم کیا جائے اس سلسلے میں سب سے زیادہ فنڈزوارٹر سپلائی اسکیمات کے لئے مختص کیا ہے ان خیالات کاق اظہار انہوں نے عوامی شکایت پر وارٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مرادجمالی کے تالابوں اور دیگر ترقیاتی اسکیمات کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا قبل ازیںایکسئین پی ایچ ای میراحمد بلوچ نے انہیں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعیداحمد بنگلزئی ،مولانا نواب دین ڈومکی ،محمد وارث ابڑو،اسسٹنٹ انجنئیر جاوید احمد گشکوری،محمد ایوب بھٹو ،پیر بخش ابڑو،بہادر خان گجر سمیت دیگر موجود تھے میر عبدالماجد ابڑو نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی میں پینے کے پانی کا جو بحران تھا مگر میں نے اس عوامی بنیادی مسئلے کو سنجیدہ لیتے ہوئے کروڑوں روپے کی خطیر رقم وارٹر سپلائی اسکیمات کے لئے مختص کیا جن کی تکمیل سے شہر میں عوام کو پینے کا پانی میسر ہورہا ہے لیکن محکمہ پی ایچ ای کی ناقص اقدامات کے سبب وارٹر سپلائی اسکیمات میں کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود اس کے تمرات عوام کو پہنچنے کے بجائے انہیں گندہ ،آلودہ ،بدبودار اور مضر صحت پانی فراہم ہورہا ہے جو کہ ایک تشویش کی بات ہے انہوں نے کہا کہ وارٹر سپلائی کے پائپ لائینیں ہر جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی مرمت نہ ہونے کے باعث عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے اسطرح کا اقدام عوام کے ساتھ ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا محکمہ پی ایچ ای کو چائیے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوامی مشکلات وشکایات کا فوری طور پر ازالہ کرے ۔