چمن،قبائل اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے جانب سے لوکل کمیٹی نہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:44

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)چمن شہر کے قبائل اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے جانب سے لوکل کمیٹی نہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے چمن پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی احتجاجی جلسے سے کونسلر وسابق نائب ناظم محمد نعیم خان اچکزئی اور دیگر قبائل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم بند کیا جائے ایک طرف نادرا اور پاسپورٹ آفس میں ناروا رویہ اور 12لاکھ آبادی والے شہر کیلئے صرف ایک نادرا دفتر ظلم و ذیادتی ہے تو دوسری جانب مہینوں سے لوکل کمیٹی بھی نہیں بن سکی ہیں جس کی وجہ سے عوام کے لوکل نہ بنائے جانے کی وجہ سے شناختی کارڈ بھی نہیں بن رہے ہیں مہینے گزر چکے ہیں لوکل کمیٹی کے باعث چمن شہر کے عوام کے لوکل بند ہے آج کے دور میں ہر جگہ پر شناختی کارڈ طلب کیا جاتا ہے لیکن افسوس کے بات ہے لوکل کمیٹی کی وجہ سے چمن شہر کے عوام کا لوکل بناے کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہیں مظاہرین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد لوکل کمیٹی بنائے جائے اگر اس طرح نہیں ہوا تو ہم احتجاج کا دائرہ کار مزید وسع کریں گے ۔