اساس کے زیر اہتمام چمن میں عالمی ایڈز ڈے و سیمینار

مذہبی ،سیاسی و سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولوں کے بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:43

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ایڈوکیسی اینڈ سوشل ایڈوانسمنٹ سوسائٹی پاکستان (اساس) کے زیر اہتمام اور صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کے تعاون سے چمن میں عالمی ایڈز دے واک اور سیمینار ہوا عالمی ایڈ ز ڈے کا واک سول ہسپتال چمن سے شروع ہوکر شہر کے مختلف شاہرواہوں پر گشت کرتے ہوئے واک میں مذہبی ،سیاسی و سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولوں کے بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا واک ضلعی کمپلیکس کے سامنے اختتام پزیر ہوا ضلعی کمپلیکس میں سیمینار سے ایڈوکیسی اینڈ سوشل ایڈوانسمنٹ سوسائٹی پاکستان (اساس) کے ضلعی کوارڈینیٹر عبد الرزاق بابوں،پاکستان میدیکل ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر داود ،اے این پی کے تحصیل صدر گل باران افغان، جمعیت علماء اسلام کے تحصیل صدر و آل پارٹیز کے صدر عبد الخالق خادم ، جماعت اسلامی کے رہنما قاری عطاو اللہ مسلم،پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر حاجی لالا جان اچکزئی و ضلعی صدر ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی ،انجمن تاجران کے جمال شاہ و عبد الشکور ،سول سو سائٹی بشیر خان اچکزئی،آل پاکستان پیرا میڈیکل ضلعی صدر عبد المنان اچکزئی، اقرا لغة اسلام کے پرنسپل حافظ محمد اصغرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیسی اینڈ سوشل ایڈوانسمنٹ سوسائٹی پاکستان (اساس)کے زیر اہتمام واک و سیمینار ایک اچھا کاوش ہے جس سے چمن شہر کے عوام کو ایڈز کے متعلق آگہی مل جائے گی ایڈز ایک خطرناک مرض ہے جس کی وجہ سے دنیاء میں لاکھوں انسان مرچکے ہیں یا اب بھی اس خطرناک مرض میں مبتلا ہے ایڈز سے بچاو کیلئے ضروری ہے کہ انجیکشن کو استعمال کے فوراً بعد ضائع کیا جائے،میڈیکل اسٹوروں پر غیر ضروری ادویات ،بار بار انجیکشن استعمال کرنا ،جنسی تعلقات اور منشیات سے بھی لائق ہوسکتا ہے عوام کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اس سے بچاو ممکن ہے آج کل منشیات اور دیگرغیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں اور اتائی ڈاکٹروںکے وجہ سے غیر ضروری ادویات کے استعمال سے بھی ایڈز لائق ہوسکتا ہے لیکن اس کو عوام نے نظر انداز کر رکھا ہے اس سیمینار میں قرادادیں بھی پیش کئے گئے جس میں سر فہرست چمن شہر میں موجودمنشیات کے اڈوں کو مکمل خاتمہ کریں ،محکمہ صحت کے جانب سے ہسپتالوں میں ایڈز اور منشیات کے علاج معالجے کیلئے خصوصی سینٹر بنائے جائے ،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا ایڈز اور منشیات کے خلاف مہم میں کو کوریج کو یقینی بنائے اور تمام مذہبی،سیاسی و سماجی تنظیم کے عہدیدارمنشیات اور ایڈز کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں سیمینار میں اسکولوں کے بچوں نے بھی تقاریر کئے ۔

متعلقہ عنوان :