وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سال رواں میں کا رروائیوں ، 1866ملزمان گرفتار

کر روڑ72لا کھ 38ہزار روپے کا لو ٹا گیا ما ل مسروقہ بر آمد 224مسروقہ گا ڑ یا ں ، 88موٹر سائیکل بر آمد ،ملزمان میں 260گینگز کے 709ملزمان کی بھی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف رواں سال کے دوران مختلف کا رروائیوں میں 1866ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 41کر روڑ72لا کھ 38ہزار روپے کا لو ٹا گیا ما ل مسروقہ بر آمد ، 224مسروقہ گا ڑ یا ں ، 88موٹر سائیکل بر آمد ،ملزمان میں 260گینگز کے 709ملزمان کی بھی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی جبکہ 3700سے زائد مجرمان اشتہا ریو ں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

پچھلے سال کے نسبت رواں سال کے دوران جر ائم میں 23فیصد کمی واقع ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی دار الحکومت کو جرائم اور دہشت گردی سے پاک کرنے کی کی حکمت عملی پر عمل در آمد کے باعث سال 2016ء میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی، شہریوں کو نہ صرف دہشت گردی سے محفوظ رکھتے ہوئے ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا بلکہ سٹریٹ کرائم سمیت مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں گزشتہ برس کی نسبت 23 فیصد کمی واقع ہوئی، سال 2015 میں قتل کی105 واقعات کے مقابلے میں سال 2016 میں 85 واقعات پیش آئے اغواء برائے تاوان کے 8 کے مقابلے میں1 ،ڈکیتی کی30کے مقابلے میں 17 ،سرقہ بالجبر اور سٹریٹ رابری کی305کے مقابلے میں 259 ،نقب زنی کی254 کے مقابلے میں 243 ،اور موٹر سائیکل چوری کی251 کے مقابلے میں172 واقعات ہوئے ۔

(جاری ہے)

سال 2015 میں کل 346 کاریں چوری ہوئی تھیں جب کہ سال 2016 میں240 گاڑیاں چوری ہوئیں۔اس طرح ضلع بھر کے ٹوٹل کرائم میں 23 فیصد کی نمایا ں کمی ہوئی۔ پولیس نے سال 2016 کے دوران ڈکیتی ، سر قہ با لجبر کی91گینگ ، نقب زنی کے 115، کا راور مو ٹر سائیکل چوری میں43، اند ھے قتل میں ملو ث 57 ملزمان اور دیگر وارداتو ں میں ملو ث11گینگز کی709ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، پویس نے اشتہا ری مجر مان کے خلا ف کا رروائی کے دوران 3700 سے زائد اشتہا ریو ں کی گرفتاری عمل میں لا ئی ۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :