لاہور،بھائی نے بد چلنی کے شبہ میں 18سالہ بہن کو گولیاں مار کر قتل کردیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کے سرحدی علاقے ہڈیارہ کے منڈیالہ گائوں کے رہائشی عثمان نے بد چلنی کے شبہ میں اپنی 18سالہ بہن کو گولیاں مار کر قتل کردیا ۔ پولیس ملزم کو گرفتار کر کے اس کے باپ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عثمان کی بہن 18 سالہ افراء 3 ماہ قبل گھر سے بھاگ گئی تھی۔

(جاری ہے)

علاقے کی معززین کی مداخلت پرواپس آگئی ۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دونوں بہن بھائیوں کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی تھی۔ تیش میں آکر عثمان نے اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم عثمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ افراء کی 20 روز بعد شادی ہونے والی تھی۔ پولیس نے ملزم کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتولہ کی لاش کا پوسٹمارٹم کروانے کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ (سعید امر)

متعلقہ عنوان :