ایف پی سی سی آئی الیکشن میںیوبی جی کے لیڈران افتخار ملک، ایس ایم منیر، ایس ایم نصیر اور زبیر طفیل کی محنت رنگ لائے گی ،ڈاکٹر بلال صوفی

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے فلور ملنگ انڈسڑی کے چیئر مین ڈاکٹر بلال صوفی نے کہاہے کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی) ایف پی سی سی آئی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گاکیونکہ اس سلسلہ میںیو بی جی کے لیڈران افتخار علی ملک، ایس ایم منیر، ایس ایم نصیر اور زبیر طفیل کے علاوہ حمید اختر چڈھا، شیخ تنویر کی محنت رنگ لائے گی اوریو بی جی ہی کے امیدوار آئندہ ایف پی سی سی آئی کی قیادت سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس بھی یو بی جی کے دور میں بزنس کمیونٹی کے کئی مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا گیا اور باقی ماندہ مسائل کے لئے ایف پی سی سی آئی جدوجہد میں معروف عمل ہے بطور صدر عبدالروف عالم کا دور سنہرے حروف میں لکھا جائے گااور وفاقی چیمبر کی دارلحکومت میں بلڈنگ بنانے پر افتخار علی ملک اور دوسرے اکابرین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ڈاکٹر صوفی کے کہا کہ افتخار علی ملک اور ایس ایم نصیر کی باہمی لیڈر شپ ہی کاوباری لوگوں کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :