بلوچستان مین (ن) لیگ کی صوبائی حکومت وہاں کی عوام کی بجائے تخت رائے ونڈ سے وفادار ہے ،بلاول بھٹو زرداری

بلوچستان کے کچھ سیاستدان چوردروازے سے نواز شریف سے ڈیل کر رہے ہیں،کئی اہم فیصلے بلوچ عوام سے چھپا کر کیے جا رہے ہیں،پیپلزپارٹی بلوچستان ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان مین (ن) لیگ کی صوبائی حکومت وہاں کی عوام کی بجائے تخت رائے ونڈ سے وفادار ہے بلوچستان کے کچھ سیاستدان چوردروازے سے نواز شریف سے ڈیل کر رہے ہیں اور کئی اہم فیصلے بلوچ عوام سے چھپا کر کیے جا رہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس ی سات روزہ تقریبات کے دوسرے روزپیپلزپارٹی کی بلوچستان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

قبل ازیںبلوچستان کے پارٹی رہنمائوں نے بلاول بھٹوزرادری کو بلوچستان کی روایتی پگڑی پہنائی ۔بلاول بھٹوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بلوچستان بھر میں پارٹی تنظیمیںقائم کرئے گی اور 2018ء کے تمام انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں منتخب ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا آئندہ وزیر اعلی بلوچ او ر پیپلز پارٹی سے ہوگا ۔ بلاول بھٹونے کہا کہ پنجاب میں سی پیک کی حمایت میںتو بہت بیانات آر ہے ہیںلیکن سی پیک میں صوبوں کے حقوق اور نیشنل ایکشن پلان پر کوئی بات نہیں کرتا انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بلوچستان میں عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرئے گی تا کہ بلوچستان کے ناراض لوگ بھی ملکی ترقی اور دفاع میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔