لاہور،پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل کونسل میٹنگ
متفقہ طورپر ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کروانے کا فیصلہ
جمعرات 1 دسمبر 2016 21:41
(جاری ہے)
اجلاس میں متفقہ طورپر ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ الیکشن کمشنر لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر نعمان کبیر تھے۔ نومنتخب عہدیدارواں میں صدر ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیراز سلیم، خزانچی طارق صدیق ملک، سینئر نائب صدور سہیل خان، نائب صدور میں میاں فضل حق، عمر سعید ڈائریکٹر سروس ٹائرز، عمران مختار چودھری ،طارق فاروق رانا اور محمد منصور شامل ہیں۔
سات رکنی ایگزیکٹو کو نومنتخب باڈی منتخب کرے گی۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر ندیم مختار کا تعلق پاکستان کے ممتاز گھرانے سے ہے۔ ان کے والد بریگیڈیئر (ر)مختار احمد ایک مشہور بزنس مین ہیں اور ان کے بڑے بھائی کراچی کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ہیں۔ صدر منتخب ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم مختار کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے سکواش سے منسلک ہوں اور صدر بننے کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ سیکرٹری شیراز سلیم اور ٹیم میں شامل دیگر افراد سب سکواش کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ آٹھ سال تک صدر رہنے والے امجدعلی نون کا کہنا تھا کہ بہترین ماحول میں صاف ستھرے طریقے سے نئے صدر کا الیکشن ہونا خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر ندیم مختار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ (قیوم زاہد)مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.