سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر بل خلاف اسلام و خلاف آئین ، یکسر مسترد کرتے ہیں، مجلس احرار اسلام پاکستان

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری محمد یوسف احرار مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس اور لاہور کے جنرل سیکرٹری قاری محمد قاسم اور پریس سیکرٹری ڈاکٹر ضیاء الحق قمر اور قائد طلبہ محمد قاسم چیمہ ، چودھری ثاقب افتخار ،قاری صفوان یوسف،اسد جہانگیراور طاہر عباس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر بل کو خلاف اسلام و خلاف آئین قرار دیکر یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ اور 18سال سے پہلے اسلام لانے پر پابندی سراسر اسلام و آئین سے انحراف ہے علماء نے کہا کہ قرآن کریم کی رو سے کسی کو زبردستی مسلمان بناناجائز نہیں مگر برضا و رغب اسلام لانے پر پابندی اسلام اور پاکستان کیخلاف سازش ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بل تمام مضمرات پر غور کیے بغیر محض غیر مسلموں کو خوش کرنے کیلئے پاس کیا گیا۔ راہنمائوں نے کہا کہ قانون شریعتہ اسلامیہ اور عدل و انصاف کے تمام تقاضوں کو پامال کرنے کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی شرعی عدالت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس بل کو غیر موثر قرار دے۔

متعلقہ عنوان :