سکھر، خاتون کی پانچ سالہ بیٹے کے علاج کے سلسلے میں مخیر حضرات اور سندھ حکومت سے اپیل

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) شکارپور کے نواحی علاقے خانپور کی مکین جتوئی برادری سے تعلق رکھنے والے خاتون مسمات عالماں زوجہ جان محمد جتوئی نے اپنے پانچ سالہ بیٹے اجمل جتوئی کے علاج کے سلسلے میں پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ اسکا بیٹا پیدائشی طور پر چلنے پھرنے سے معذور ہے درست تشخیص اور مناسب علاج نہ ہونے سے وہ چلنے پھرنے سے مکمل طور پر معذور ہو چکا ہے اسکے علاج کیلئے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مخیر حضرات اور سندھ حکومت اسکے بیٹے کے علاج کیلئے مدد کریں ۔

متعلقہ عنوان :