ڈسکہ،پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:41

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی کی ٹکرسے 10سالہ طالبعلم جاں بحق۔ ڈسکہ کے علاقے موضع ریحان چیمہ کا 10سالہ طالبعلم علی حسن گزشتہ روز مقامی سکول میں پیپر دیکر گھر جانے کیلئے نکلا توسڑک کراس کرتے وقت ا س کو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں طالبعلم شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال ڈسکہ لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :