اٹک،مرحوم پولیس ملازمین کی بیوگان کی ماہانہ مالی امداد بند، تعلیم یافتہ یتیم بچوں کو ملازمت بھی نہیں دی جارہی

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:40

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) مرحوم پولیس ملازمین کی بیوگان کی ماہانہ مالی امداد بند تعلیم یافتہ یتیم بچوں کو ملازمت بھی نہیں دی جارہی تفصیل کے مطابق بیوہ خالدہ بی بی جس کا خاوند ملازمت کے دوران بطور تھانے دار بو جہ بیماری فوت ہوا اسی طرح نواحی قصبات شین باغ اور ڈھوک فتح کی دو بیوگان جو مسماة خالد ہ بی بی کے ہمراہ تھیں جنہوں نے بتایا کہ اُن کی ماہانہ مالی امداد بھی 5,6ماہ سے بند ہے بیٹے ایف اے ،بی اے پاس ہیں درخواستوں کے باوجود ضلعی ڈویژنل اور صوبائی پولیس افسران نے چپ کا روزہ رکھا ہو اہے مالی امداد مل رہی ہے اور نہ ہی بچوں کو ملازمت دی جارہی ہے ان بیوگان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :