راولپنڈی میں تعینات 3ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن کو ترقی کے احکامات جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب سید علی مرتضیٰ نے راولپنڈی میں تعینات 3ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے اطلاعات کے مطابق سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حق نواز منہاس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راجہ نثار اورڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خواجی سہیل کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔