لیبر کورٹ راولپنڈی نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھار ٹی کے 54 کنٹریکٹ ملازمین کو نکالنے اور نئی بھرتیوں کے خلاف مذکوہ افراد کی ملازمت پر حکم امتناعی جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) لیبر کورٹ راولپنڈی کے جج امتیاز احمد نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (PHA) کے 54 کنٹریکٹ ملازمین کو نکالنے اور نئی بھرتیاں کرنے کے خلاف مذکوہ افراد کی ملازمت پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ان ملازمین کی مستقل بنیاد پر بھرتی کرنے کے لئے ڈائر یکٹر جنرل پی ایچ اے کو جواب داخل کرانے حکم جاری کر دیا ہے شیخ محمد یاسر سمیت پی ایچ اے کی54کنٹریکٹ ملازمین نے درخواست میں موقف اختیا کیا کہ وہ پی ایچ اے کے قیام سے قبل یہاں بطور جونیئر کلرک ، مالی اور چوکیدار ملازمت کر رہے ہیں اور اب پی ایچ اے کے قیام کے بعد بھی رالپنڈی کے تمام پارکوں اور میٹرو بس منصوبہ میں دن رات کی انتھک محنت کے باوجود انھیں بلا جواز ملازمت سے برخاست کیا جا رہا ہے لہٰذا انھیںنہ صرف ملازمت پر بحال کیا جائے بلکہ کنٹریکٹ ملازمت کی بجائے مستقل بنیاد پر بھرتی کیا جائے جس پر گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالت نے پی ایچ اے میں کنٹریکٹ پر بھرتی شدہ شیخ محمد یاسر وغیرہ سمیت 54افراد کی ملازمت پر حکم امتناعی جاری کر کے ڈی جی پی ایچ اے کو انھیں مستقل بنیاد پر بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت میں جواب داخل کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور سماعت 7دسمبت تک ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :