راولپنڈی، جرم ثابت ہونے پر دونوںملزمان کو 5سال 10ماہ قید اور 50ہزار جرمانہ کی سزا

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری انوار احمد نے 2مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر دونوںملزمان کو مجموعی طور پر 5سال 10ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے تھانہ دینہ پولیس نے ملزم فتح خان کو 4کلو چرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا جس پر عدالت نے ملزم کو 3سال 6ماہ قید اور 30ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ عدم ادائیگی پر ملزم کو 4ماہ مزید قیس بھگتنا ہو گی اسی عدالت نے تھانہ اے این ایف میں درج مقدمہ میں نامزد ملزم محمد ندیم کو 2کلو ہیروئن برآمدگی کا الزام ثابت ہونے پر 2سال 4ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ عدم ادائیگی پر ملزم کو 2ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :