لیگی ارکان اسمبلی نے چیئرمین شپ کیلئے اپنے حمایتی امیدواروں کے نام صوبائی قیادت کو دیدیئے

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:45

ْچشتیاں۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ضلع کونسل بہاولنگر اور میونسپل کمیٹی چشتیاں کی چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے حمایتی امیدواروں کے نام صوبائی قیادت کو دے دیئے،تفصیل کے مطابق ضلع کونسل بہاولنگر کیلئے دو ارکان قومی اسمبلی سید اصغر شاہ (بہاولنگر)اورچوہدری طاہر بشیر چیمہ (چشتیاں) نے سید محمداصغر شاہ کے قریبی عزیز سید قلندر حسین شاہ کا نام برائے چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر جبکہ چوہدری طاہر بشیر چیمہ گروپ کی جانب سے میونسپل کمیٹی کی چیئر مین شپ کیلئے عاطف متیانہ کا نام دیا ہے، لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کی کمیٹی کو ضلع بہاولنگر میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کے امیدواروں کے نام دیئے گئے ہیں،اسی طرح مسلم لیگ ن کے دوسرے گروپ میاں عالم داد خاں لالیکا ایم این اے ،چوہدری احسان الحق باجوہ ایم پی اے ،میاں فدا حسین ایم پی اے اورمیاںشوکت علی لالیکا ایم پی اے کی جانب سے ضلع کونسل کیلئے کوئی نام سامنے نہیں آسکا جبکہ میونسپل کمیٹی چشتیاں کیلئے طاہر بشیر چیمہ گروپ کی جانب سے میاں عاطف متیانہ اور احسان الحق باجوہ گروپ کی جانب سے عبدالرزاق رامے کے نام دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :