منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ‘5کلو چرس ‘44لیٹرشراب برآمد ‘9ملزمان گرفتار

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:45

ساہیوال۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ساہیوال پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ‘5کلو چرس ‘44لیٹرشراب برآمد کرکے 9ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے فریدیہ پارک چوک میں چھاپہ ما رکر 445 گرام چرس ‘اڈہ گیمبر میں سہیل سے 1385گرام ‘120/9-L محمد ظہور سے 510گرام چرس ‘3/10-L میںہدایت الله سی1300گرام چرس ‘106/7-R میں قسمت الله سے 1350 گرام چرس ‘فریدیہ پارک روڈ رپر عامر مسیح سے 15لیٹرشراب‘ پل 82/6-Rپرذیشان سے 10لیٹرشراب ‘فریدیہ پارک چوک میں ارشد سی10لیٹرشراب اور پل عیسیٰ نگری پر محمد حنیف سے 9لیٹرشراب برآمدکرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :