صوبائی وزیر تعلیم مشتاق احمد غنی نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں جاری" میگا بز تقریبات کا معائنہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں جاری" میگا بز " Mega ) Buzz'16)تقریبات کا دورہ کیا۔ میگا بز ایونٹ میں مختلف تقریبات اور مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں سیمنار، سپورٹس گالا، ای گیمنگ وغیرہ شامل ہیں۔صوبائی وزیر نے فیتہ کاٹ کر تقریب میں شامل سٹالز کا افتتاح کیا اور بعد ازاں سٹالز کا دورہ بھی کیا۔

تقریب کا اہتمام انجینئرنگ یونیورسٹی کے کمپیوٹر سوسائٹی نے کیا ہے۔مشتاق احمد غنی نے کامیاب اور پر وقار تقریب کے انعقاد پر انجینئرنگ یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ یوتھ پروموشن کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں جوکہ یوتھ پروموشن پر خرچ کیا جائے گا تاکہ وہ محکمہ اعلی تعلیم کو جدید خیالات سے آگاہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے موجودہ حکومت نے صوبے کے چوبیس یونیورسٹیوںمیں ORICآفسز قائم کئے ہیں ۔ جس کے فروغ کیلئے حکومت نی500ملین روپے کا اینڈومنٹ فنڈ بھی جاری کیا ہے۔انہوں نے محققین کو اس سے مستفید ہونے کی تلقین کی۔انہوں نے مزید کہا کہ موجود حکومت شفافیت کی قائل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹیوں میں داخلے اور بھرتیاں بغیر کسی سیاسی مداخلت کے ہورہی ہیں۔

انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اپنے خطاب میں کہ انجینئرنگ یونیورسٹی طلبا کو ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے تمام تر مواقع فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کمپیوٹر سوسائٹی کے صدراسید سیٹھی، پیٹرن ڈاکٹر لئیق حسن اور ایڈوائزرصمد بصیر کی کائوشوں کو سراہا۔ اس موقع ڈاکٹر خضر اعظم رجسٹرار یو ای ٹی پشاور، سینئر فیکلٹی ممبران ، ایڈمینسٹریشن اور طلبا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :