Live Updates

ضد،ہٹ دھرمی،محاذ آرائی اور شکست خوردہ ناکام سیاستدان شیخ رشید کے غلط مشوروں پر عمل کرنے کی وجہ سے عمران خان سیاسی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں، عمران خان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا، دھرنا سیاست کی وجہ سے عمران خان نے خود ہی اپنی سیاست دفن کر دی

مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ کا بیان

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ ضد،ہٹ دھرمی،محاذ آرائی اور شکست خوردہ ناکام سیاستدان شیخ رشید کے غلط مشوروں پر عمل کرنے کی وجہ سے عمران خان سیاسی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں ۔وزیراعظم محمد نواز شریف کے آف شور کمپنیوں میں ملوث ہونے کے بارے میں شور شرابہ کرنے کے بعد اب یہ حقیقت سامنے آ گئی ہے کہ عمران خان آف شور کمپنیوں کے بانی ہیں اور انہوں نے اس کا خود اعتراف بھی کرلیا ہے اور بہت جلد انہیں اپنے دوسرے جرائم کا بھی اعتراف کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں اور بائیں جانب کھڑے رہنے والے جہانگیر ترین اور علیم خان کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں عمران خان نے ان پر کیوں چپ سادھ لی ہے ۔اگر عمران خان میں اخلاقی جرات ہوتی تو پہلے جہانگیر ترین اور علیم خان اور صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر شہرام خا ن تراکئی سے استعفی لیتے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا دھرنا سیاست کی وجہ سے عمران خان نے خود ہی اپنی سیاست دفن کر دی ہے جبکہ منفی سیاست کی وجہ سے پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقوں کے بھی دبائو کا سامنا ہے اور قوم نے عمران خان کی منفی اور گالم گلوچ کی سیاست مسترد کر دی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات