بلدیاتی اداروں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،صوبائی حکومت نے نا مساعد حالات کے باوجود صوبے میں بلدیاتی الیکشن کر ا کر اختیارات نچلے سطح تک منتظم کئے

تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت علی یو سف زئی کی ضلع کونسل شانگلہ کے اراکین سے گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:29

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت علی یو سف زئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،صوبائی حکومت نے نا مساعد حالات کے باوجود صوبے میں بلدیاتی الیکشن کر ا کر اختیارات نچلے سطح تک منتظم کئے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار شوکت علی یوسف زئی نے گزشتہ روز ضلع کونسل شانگلہ سے اراکین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی، شانگلہ کے کونسل اراکین نے کنوینر شیر علی خان چکیسر اور جنرل سیکرٹری انتخاب عالم کے قیادت میں ان سے ملاقات کی اور اراکین کو درپیش مسائیل سے اگاہ کیا ،شوکت علی یوسف زئی نے کہا کہ بلدیاتی نمایندے حقیقی معنوں میں عوام کی نمایندے ہیں با اختیار بلدیاتی نطام کی بدولت مسائیل اب بتدریج عوام کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں،جس کا کریڈٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ شانگلہ کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ مشن ہونا چاہیے،کیونکہ اس ضلع کو ہر دور میں پس ماندہ رکھا گیا ہے،شوکت یوسف زئی نے کہا کہ شانگلہ میں صوبائی حکومت کے کروڑوں روپے کے پراجیکٹس جاری ہیں اور مستقبل میں شانگلہ کیلئے کام کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کو بہت جلد شانگلہ کا دورہ کرینگے،اراکین ضلع کونسل نے شوکت علی یوسف زئی کا پارٹی کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

۔