سرائے نورنگ،انڈس ہائی وے پرمنجی والاچوک کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک خاتون جاں بحق،14 افرادشدیدزخمی

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:29

سرائے نورنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) انڈس ہائی وے پرمنجی والاچوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چودہ افرادشدیدزخمی ہوگئے ذرائع کاکہناہے کہ انڈس ہائی وے پر پک آپ لکی مروت کی طرف آرہی تھی کہ منجی والاچوک کے قریب تیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی ڈمپرسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چودہ افرادشدیدزخمی ہوگئے زخمی ہونے والے افرادفوری طورپرتحصیل اسپتال منتقل کرد یئے گئے جہاں پرزخمیوں کو8ڈاکٹروں پرمشتمل ٹیم نے طبی امدادفراہم کی زخمیوں میں دلاورخان،رضوان اللہ ،صیام،سیدالرحمن، رستم خان،آمنہ بی بی،تاج بیگم،رشیدہ بی بی،رقیہ گلہ بی بی،رانیہ بی بی،مرینہ بی بی،صلاح الدین اورمبین شامل ہے حادثے کے بعدڈمپرڈرائیورموقع سے فرارہوگیا پولیس نے حادثے کا مقدمہ ڈاٹسن ڈرائیور اعجاز الحسن کی مدعیت میں درج کرلیا۔