چیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیرجمالی30دسمبرکوریٹائرہوجائیں‌گے

عدالتی تعطیلات کے باعث چیف جسٹس کے اعزازمیں الوداعی تقریبات کاانعقاد15روزپہلے کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 دسمبر 2016 18:36

چیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیرجمالی30دسمبرکوریٹائرہوجائیں‌گے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم دسمبر2016ء) : چیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیرجمالی 30 دسمبرکوریٹائرہورہے ہیں،عدالتی تعطیلات کے باعث الوداعی تقریب کا انعقاد 15روزپہلے کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیرجمالی 30دسمبرکوریٹائرہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث چیف جسٹس سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کااجلاس 13دسمبرکوطلب کرلیاہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کوسپریم کورٹ بار14دسمبرکوعشائیہ دے گی۔ چیف جسٹس انورظہیرجمالی کے اعزازمیں فل کورٹ ریفرنس15دسمبرکوہوگا۔ رجسٹرارسپریم کورٹ بھی 15یا16دسمبرکوچیف جسٹس کوالوداعی عشائیہ دینگے۔سپریم کورٹ میں18سے 30دسمبرتک موسم سرماکی تعطیلات ہونگی۔

متعلقہ عنوان :