لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ڈی جی ماحولیات کو عہدے سے نہ ہٹانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی یہ درخواست شیراز ذکائ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چھ ہفتے قبل ڈاکٹر جاوید اقبال کو ڈی جی ماحولیات کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، ڈی جی ماحولیات کے عہدے پر تعیناتی اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی مجاز اتھارٹی وزیر اعلی پنجاب ہیں لیکن چھ ہفتے گزرنے کے باوجود وزیر اعلی پنجاب نے ڈی جی ماحولیات کو عہدے سے نہیں ہٹایا اور وہ ابھی تک اپنے عہدے پر غیرقانونی طور پر کام کر رہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم عدولی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔(بخت گیر)