پاکستانی طالب علم کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ کیلئے منتخب

سیلانی ویلفیئرٹرسٹ سے منسلک رہ کر سید فیضان حسین رضاکارانہ طور پر 200 سے زائد غریب اور محروم طلبہ کی رہنمائی کا سبب بنے

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کو استعمال کرکے معاشرتی مسائل کا حل تلاش کرنے والے پاکستانی طالب علم سید فیضان حسین کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ 2017 اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق سیلانی ویلفیئرٹرسٹ سے منسلک رہ کر سید فیضان حسین رضاکارانہ طور پر 200 سے زائد غریب اور محروم طلبہ کی رہنمائی کا سبب بنے اور انہیں کمپیوٹر کی تعلیم سے متعارف کروایا۔

اس کے علاوہ فیضان کئی پروجیکٹس کے بانی بھی ہیں جن میں تعلیم کے حوالے سے قائم ’ایجو ایپ’ شامل ہے، جو قوتِ گویائی سے محروم افراد کی اشاروں کی زبان کو الفاظ میں تبدیل کرتی ہے۔کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے فیضان چھوٹے کاروباری افراد کے لیے ٹیکنالوجی میں مشاورت کرنے اور وسائل فراہم کرنے کا کام بھی شروع کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :